حالانکہ اس ٹرین کا مقصد سفر کو آسان بنانا ہے، لیکن اس کے قوانین کبھی کبھی مسافروں کے لئے پریشانی کا سبب بن جاتے ہیں۔ لہذا، سُوِدھاٹرین سے سفر کرنے کا منصوبہ بنانے سے پہلے نیچے دئے گئے قوانین وضوابط کو ضرور پڑھیں تاکہ آپ کا سفر آسان ہو۔
ٹکٹوں کی بُکنگ کا وقت
اس ٹرین کا مقصد ان مسافروں کو راحت پہنچانا بھی ہے جن کو بھیڑ والے دنوں میں سفر کرنا ہو لیکن ان کے پاس کنفرم ٹکٹ نہ ہو۔ اسی وجہ سے سُوِدھاٹرین کے ٹکٹوں کی بُکنگ زیادہ سے زیادہ 30 دن پہلے اور کم سے کم 10 دن پہلے کی جا سکتی ہے۔ سُوِدھاٹرین کے ٹکٹوں کی بُکنگ آنلائن بھی کی جاسکتی ہے اور ٹکٹ کاؤنٹر سے بھی کی جا سکتی ہے۔
ٹرین کی اقسام
بنیادی طور پر سُوِدھاٹرین کی تین قسمیں ہیں۔ پہلی قسم کی ٹرینیں مکمل طور پر ایئر کنڈیشنڈ ہیں اور وہ کم سے کم اسٹیشنوں پر رکتی ہیں۔ ان کو راجدھانی ٹرین کی نقل کہا جا سکتا ہے۔ سُوِدھاٹرین کی دوسری قسم میں ایسی ٹرینیں ہیں جن میں ایئر کنڈیشنڈ کوچ کے ساتھ عام کوچ بھی ہیں اور وہ بھی کم سے کم اسٹیشنوں پر رکتی ہیں۔ ان کو دورنتو ٹرین کی نقل کہا جا سکتا ہے۔ تیسری قسم میں ایسی ٹرینیں ہیں جن میں کسی بھی ایکسپریس ٹرین کی طرح ایئر کنڈیشنڈ کوچ کے ساتھ عام کوچ بھی ہیں اور وہ زیادہ اسٹیشنوں پر رکتی ہیں۔ سُوِدھاٹرین کا کرایہ ٹرین کی قسم کے اعتبار سے الگ الگ ہے۔
کرایہ اور تخفیف
سُوِدھاٹرین میں ٹکٹوں کے لئے ڈائنامک قیمت پالیسی اپنائی گئی ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ ہر 20٪ سیٹوں کی بُکنگ کے بعد کرایہ میں اضافہ ہو جائے گا۔ لیکن زیادہ سے زیادہ کرایہ تتکال کرایہ کے تین گنا سے زیادہ نہیں ہو سکتا۔ اگر کسی مخصوص سُوِدھاٹرین کی ٹکٹیں نہیں فروخت ہو پاتی ہیں تو ان ٹکٹوں کو عام بُکنگ کاؤنٹر پر بھیج دیا جاتا ہے۔ خواتین، بچوں اور بزرگوں کے لئے سُوِدھاٹرین کی ٹکٹوں میں کوئی اضافی تخفیف نہیں ہے۔
شناختی کارڈ ہونا ضروری ہے
سُوِدھاٹرین پر سوار ہونے سے پہلے یہ یقینی بنائیں کہ آپ کے پاس کوئی شناختی کارڈ ضرور موجود ہو۔ سبھی مسافروں کے پاس فوٹو والا شناختی کارڈ موجود ہونا ضروری ہے اور سفر کے دوران اس کی تصدیق کی جائے گی۔ اگر کوئی ایسا مسافر پایا جاتا ہے جس کے پاس درست شناختی کارڈ موجود نہیں ہے تو اس کو ٹرین سے اتارا جا سکتا ہے۔
ٹکٹ کینسل کرانے کے قوانین
اگر آپ سُوِدھاٹرین کی ٹکٹ کو کینسل کرانا چاہتے ہیں تو ٹرین کے مقررہ وقتِ روانگی سے کم از کم 6 گھنٹے پہلے یا چارٹ تیار کئے جانے سے پہلے (دونوں میں سے جس کا بھی وقت پہلے آتا ہو)ایسا کرنا ضروری ہے۔ ٹکٹ کینسل کرنے پر بُکنگ کی رقم کا صرف 50٪ واپس کیا جائے گا۔ اگر ای ٹکٹ لیا گیا ہے تو اس کے کینسل کئے جانے پر واپس کی جانے والی رقم ڈائرکٹ بینک کھاتہ یا کریڈٹ کارڈ کھاتہ میں بھیجی جائے گی