کچھ پر لطف مصروفیات جو آپ ان گرمیوں میں انجام دے سکتے ہیں

0
1929
Railyatri Urdu Blog

اگر آپ ایکشن سے بھر پور کھیلوں کے شوقین ہیں، تو آپ درج ذیل فہرست میں سے کسی کا بھی انتخاب کر سکتے ہیں۔ خواہ آپ اونچائی پر جانا چاہیں یا دھیرے دھیرے آگے بڑھنا چاہیں، ہم وعدہ کرتے ہیں کہ آپ کی اس سال کے موسم گرما کی کہانیوں میں بوریت کا عنصر بالکل بھی نہیں ہوگا۔

موٹر سائیکل پر ٹور: شملہ سے لیہہ تک

Urdu Travel Blog

شملہ سے منالی ہوتے ہوئے لیہہ تک ملک کی چند سب سے زیادہ قابل ذکر سڑکوں پر موٹر سائیکل کی دلیرانہ سواری کرنا ایک ایسا تجربہ ہے جو آپ کی زندگی کو بدل دے گا۔ اس سفر میں آپ سب سے زیادہ مقبول سیاحتی مقامات جیسے منالی، لیہہ، نبرا وادی اور پینگانگ کو دیکھ سکتے ہیں۔ اس دوران آپ دیگر بہت سی مصروفیات بھی انجام دے سکتے ہیں جن میں فوٹوگرافی، خیمہ زنی اور خانقاہوں کی زیارت شامل ہیں۔

صحت کا خیال رکھیں: سفر پر نکلنے سے کئی دنوں پہلے سے ہی ورزش کرنا شروع کر دیں۔ مختلف اونچائیوں پر موٹر سائیکل چلانے کے لئے آپ کو جسمانی طور پر پوری طرح سے فٹ ہونا پڑے گا۔

کوہ پیمائی: ست پورا، مدھیہ پردیش

Vacation tips in urdu

کوہ پیمائی، رسی کے سہارے پہاڑوں سے نیچے اترنا، پہاڑوں پر چڑھنا اور وادیاں پار کرنا مدھیہ پردیش کے چند سب سے مقبول دلیرانہ کھیلوں میں سے ہیں۔ ست پورا کے عظیم پہاڑی سلسلہ میں ایسے کئی مقامات ہیں جہاں کوہ پیمائی اور لمبی دوری تک پیدل چلنے جیسی مہم جوئیاں کی جا سکتی ہیں۔ لہذا جب آپ ست پورا کو دیکھنے جائیں تو تھوڑی بہت مہم جوئی بھی ضرور کریں۔

قیمت: پنچ مڑھی میں کئی مہم جوئی کلب ہیں جہاں پر1500 روپیوں کی ادائیگی کر کے مختلف سرگرمیوں میں شریک ہوا جا سکتا ہے۔

کھیتوں میں رہنا اور چیز بنانا: کنّور

farm stay

کنّور تمل ناڈو کے نیلگری پہاڑوں کے درمیان ایک چھوٹا سا خوبصورت پہاڑی شہر ہے۔ قدرتی حسن کے علاوہ، اس شہر میں کھیتوں میں رہنے کی سہولیات موجود ہیں، نیز یہاں پر چیز بنانا سکھانے کے کورس بھی آفر کئے جاتے ہیں۔ یہاں پر اگر آپ کھیتوں میں رہنے کی سہولت کا انتخاب کرتے ہیں تو آپ کو سادہ، خوبصورت اور پر سکون دیہی طرز زندگی کی ایک ہلکی سی جھلک دیکھنے کو ملے گی۔ اس کے علاوہ آپ چیز بنانا سیکھنے کے منفرد کورسز میں بھی شریک ہو سکتے ہیں۔

کہاں جائیں: چیز بنانا سیکھنے کے لئے سب سے بہترین جگہ ایکڑس وائلڈ (Acres Wild) ہے۔

بنجی جمپنگ: رشی کیش

Regional Blog

بنجی جمپنگ کو بھارت میں آئے ہوئے تقریبا ایک دہائی کا عرصہ ہو چکا ہے لیکن ایسا پہلی بار ہو رہا ہے کہ دلیرانہ کھیلوں کے شوقین لوگ ایک ندی کی وادی میں بنجی جمپنگ کر سکتے ہیں اور اس کے لئے انہیں نیپال یا نیوزی لینڈ جانے کی بھی ضرورت نہیں ہے۔ ایسا اس لئے ہے کہ رشی کیش میں دریائے گنگا پر جھکے ایک چٹانی ٹیلہ پر بنجی جمپنگ کا ملک کا پہلا پلیٹ فارم تیار کیا گیا ہے۔ سبھی حفاظتی تدابیر کو اپناتے ہوئے اس پلیٹ فارم پر سے لگائی گئی ایک دلیرانہ چھلانگ آپ کو زندگی بھر یاد رہے گی۔

صحت ہی زندگی ہے: اپنے وزن اور لمبائی کے تناسب کو چیک کریں اور اگر آپ کی پیٹھ یا کمر میں کوئی تکلیف ہو تو اس کو بالکل نہ چھپائیں۔

زوربنگ (کسی بڑی گیند کے اندر ڈھلان پر لڑھکنا): سولانگ وادی

Adventure Acts zorbing

حسین وجمیل سولانگ وادی ہماچل پردیش کے خوبصورت شہر منالی کے اوپر واقع ہے۔ سولانگ کے دلچسپ جغرافیائی محل وقوع کے علاوہ یہاں کی خاص بات یہ ہے کہ آپ یہاں پر سرسبز وشاداب کھیتوں کے درمیان زوربنگ (کسی بڑی گیند کے اندر ڈھلان پر لڑھکنے) کا لطف لے سکتے ہیں۔ زوربنگ گیند کے اندر سے زمین کو اوپر نیچے ہوتے ہوئے دیکھنا ایک بے مثال تجربہ ہوتا ہے۔

قیمت: 500 روپئے فی کس۔

 

 

 

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here