ٹرین کا کنفرم ٹکٹ حاصل کرنے کے 5 طریقے

0
9073
Urdu travel blog

اب جب کہ آپ گرمی کی چھٹیوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں تو کنفرم ریلوے ٹکٹ حاصل کرنا آپ کے لئے سب سے بڑا چیلنج ہے۔ چونکہ ٹکٹوں کی ایڈوانس بکنگ 120 دن پہلے ہی شروع ہو جاتی ہے اور آن لائن ٹکٹ حاصل کرنا سب کے لئے آسان ہو گیا ہے اس لئے پورے سال ٹکٹوں کی کمی کی پریشانی برقرار رہتی ہے۔ کئی بار تو ایسا بھی ہوتا ہے کہ لوگوں کو کنفرم ٹکٹ نہ مل پانے کی وجہ سے اپنے سفر کی منصوبہ بندی نئے سرے سے کرنی پڑتی ہے یا مجبورا وہ سفر کا ارادہ ہی ترک کر دیتے ہیں۔ لیکن، اگر آپ ریل یاتری کا استعمال کر رہے ہیں تو آپ کو اپنے سفر کا ارادہ ترک کرنے کے لئے مجبور نہیں ہونا پڑے گا۔ مصروف ترین اوقات میں بھی ہمارا ایپ آپ کو کنفرم ٹکٹ حاصل کرنے کے لئے مطلوبہ ضروری ریسرچ کرنے میں مدد کرے گا۔

ٹرین کا کنفرم ٹکٹ حاصل کرنے کے 5 مرحلے

Indian railway Urdu blog

 اسٹیشنوں کے درمیان چلنے والی ٹرینوں کو جانیں: ہر فیملی میں ایک شخص ہوتا ہے جو سفر کی منصوبہ بندی کرتا ہے اور وہ اپنے ساتھیوں اور دوستوں کے ساتھ ان مختلف ٹرینوں کے بارے میں گفتگو کرتا ہے جن کو ممکنہ طور پر سفر کے لئے منتخب کیا جا سکتا ہے۔ بھیڑ والے دنوں میں سفر کو ممکن بنانے کے لئے انڈین ریلویز اسپیشل ٹرینیں بھی چلاتی ہے۔ آپ اپنے روٹ پر چلنے والی (عام اور اسپیشل) ٹرینوں کی مکمل فہرست حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کے علاہ اگر آپ کسی بھی سفر کی تفصیلات کو محفوظ کر لیں گے، تو ریل یاتری ایپ اس سفر کے لئے اسپیشل ٹرینوں کے تعلق سے ہونے والے اعلانات کے بارے میں آپ کو لگاتار مطلع کرتا رہے گا

Time-and-Date۔ہفتہ کے کم بھیڑ والے دنوں کی شناخت کریں: ریل یاتری کے ڈیٹا تجزیہ نگاروں نے تمام ریل مسافرین کے تعلق سے ایک دلچسپ نظریہ پیش کیا ہے۔ ڈیٹا سے پتہ چلتا ہے کہ جمعہ اور اتوار کے دنوں میں ریل مسافروں کی بھیڑ سب سے زیادہ ہوتی ہے، اس لئے جب آپ سفر کا منصوبہ بنا رہے ہوں تو یہ یقینی بنائیں کہ ان دو دنوں میں آپ کی روانگی اور واپسی نہ ہو۔ ہفتہ کے ان دنوں کا انتخاب کیجئے جن میں بھیڑ کم ہوتی ہے۔

Popular-Destinations

 ہوشیاری دکھاتے ہوئے متبادل چھوٹے اسٹیشنوں کا انتخاب کریں: اکثر لوگ سمجھتے ہیں کہ ہر اسٹیشن کو جانے والے مسافروں کی تعداد یکساں ہوتی ہے۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ کچھ ایسے اسٹیشن ہو سکتے ہیں جہاں آپ کے مقامی اسٹیشن سے جانے والے مسافروں کی تعداد بہت زیادہ ہو۔ کسی بڑے اسٹیشن کا ٹکٹ حاصل کرنا مشکل ہوتا ہے، لیکن ایسے کسی چھوٹے اسٹیشن کا ٹکٹ آپ آسانی سے حاصل کر سکتے ہیں جہاں سے آپ کو اپنی منزل تک پہنچنا آسان ہو۔

Popular-Sections

 امکانات تلاش کریں: اگر آپ ماضی میں کئی بار سفر کر چکے ہیں تو آپ کو معلوم ہوگا کہ ٹرین میں سوار ہونے والے اور ٹرین سے اترنے والے مسافروں کی تعداد سبھی اسٹیشنوں پر یکساں نہیں ہوتی ہے۔ آپ کے روٹ پر ایسے اسٹیشن ہو سکتے ہیں جہاں ٹرین سے اترنے والے مسافروں کی تعداد زیادہ ہوتی ہے اور ایسے اسٹیشن بھی ہو سکتے ہیں جہاں ٹرین پر سوار ہونے والے مسافروں کی تعداد زیادہ ہوتی ہے۔ اگر آپ اس رجحان کے بارے میں ریسرچ کر سکتے ہیں تو اس بات کا کافی امکان ہے کہ آپ کو کنفرم ٹکٹ مل جائے۔ ریل یاتری لاکھوں ریلوے مسافروں کے بارے میں حاصل کئے گئے ڈیٹا سے اس طرح کی معلومات آپ کے لئے فراہم کرتا ہے۔

Ticket-Confirmation

 ٹکٹ کنفرم ہونے کے امکان کے تعلق سے پُر اعتماد رہیں: کبھی کبھی ایسا ہو سکتا ہے کہ آپ کے لئے کنفرم ٹکٹ حاصل کرنا تقریبا ناممکن ہو جائے۔ ایسی حالت میں آپ کو ویٹنگ لسٹ میں ٹکٹ کی بکنگ کرانی پڑتی ہے۔ لیکن جب آپ ویٹنگ لسٹ میں ٹکٹ کی بکنگ کراتے ہیں تو ریل یاتری ایپ کے ذریعہ آپ یہ چیک کر سکتے ہیں کہ ٹکٹ کے کنفرم ہونے کا کس حد تک امکان ہے۔ اس امکان کا حساب مختلف عناصر کی بنیاد پر لگایا جاتا ہے مثلا ٹکٹوں کی ڈیمانڈ، ٹکٹ کینسل کئے جانے کے تعلق سے ڈیٹا کا تقابل، اسٹیشنوں پر ٹرین میں سوار ہونے والے اور ٹرین سے اترنے والے مسافروں کے اعداد وشمار وغیرہ۔ اگر آپ کے موبائل میں ریل یاتری ایپ ہے تو سفر کے تعلق سے بہت سارے امکانات موجود ہیں۔ ہمارے ایپ کی مختلف خصوصیات کا استعمال کر کے آپ اپنی منتخب کردہ منزل تک بغیر کسی دشواری کے پہنچ سکتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here