انڈمان ونکوبار کے سفر میں پورٹ بلیئر آپ کی پہلی منزل ہوگی۔ یقین کیجئے، حالانکہ آپ یہاں کے ساحلوں اور صاف ستھرے مناظر کو خوب پسند کریں گے، لیکن یہ اس بے انتہا خوبصورتی کا آدھا حصہ بھی نہیں ہے جس کا اپ انڈمان ونکوبار کے مختلف جزیروں پر مشاہدہ کریں گے۔ جب آپ یہاں آئیں تو کال کوٹھریوں والی اس جیل کو دیکھنے ضرور جائیں جس کا بھارت کی تحریک آزادی میں ایک اہم کردار ہے۔ اس تاریخی قید خانہ کو دیکھنے جاتے وقت غیر ضروری بھیڑ بھاڑ سے بچنے کے لئے ٹکٹیں آنلائن خرید لیں۔ پورٹ بلیئر میں دوسری چیز جسے آپ ضرور کرنا چاہیں گے وہ ہے پانی والے کھیل کھیلنا، جس کے لئے آپ راجیو گاندھی واٹر اسپورٹس کمپلیکس یا نارتھ بے ساحل کا رخ کر سکتے ہیں۔
ہیولاک: ایک نیا گوا
جزیرۂ ہیولاک حالانکہ پرانے طرز کا ہے لیکن بالکل صاف ستھرا ہے، اور یہ رفتہ رفتہ بھارتی اور غیر ملکی سیاحوں کے درمیان کافی مقبولیت حاصل کرتا جا رہا ہے۔ ایشیا کا سب سے صاف ستھرا ساحل رادھا نگر یہیں پر واقع ہے، جو خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ہے۔ صاف ریت کے لامتناہی سلسلہ اور صاف وشفاف پانی والا رادھا نگر ساحل آپ کے جسم وروح کو تر وتازہ کر دیتا ہے۔
جزیرۂ ہیولاک کے دوسرے ساحلوں کا نام ایلی فینٹ اور کالا پتھر ہے۔ کالا پتھر ایک چھوٹے سے قدیم گاؤں کے پاس واقع ہے اور وہاں پر دیکھنے کے لئے کچھ خاص نہیں ہے، لیکن ایلی فینٹ ساحل پر زیر آب تیراکی اور اسکوبا ڈائیونگ کے لئے لوگ جوق در جوق پہنچتے ہیں۔ جزیرۂ ہیولاک کی ایک اور خاص بات، جس کی وجہ سے یہ میرا پسندیدہ جزیرہ ہے، یہ ہے کہ یہاں کے قدیم طرز کے ماحول میں ہرے بھرے سبزہ زاروں کے درمیان جبآپ آسانی سے اپنی اسکوٹی دوڑاتے ہیں تو تازہ ہوا کے جھونکے آپ کے چہرہ کا لمس کرتے ہوئے آپ کو ایک خاص احساس دلاتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اس جزیرہ کو ایک نیا گوا کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

جزیرۂ راس: بالکل برطانوی جزیرہ جیسا
جزیرۂ راس تک کا سفر ڈرامائی ہوتا ہے، بالکل ویسا ہی جیسا ہم نے تصویروں میں دیکھا ہے۔ نیلے آسمان پر کہیں کہیں سفید بادل بکھرے ہوئے ہیں، ناریل کے پیڑ ایک لائن میں جھوم رہے ہیں، اور اپنی تصویر کو خوبصورت بنانے کے لئے آپ کو کسی اضافی مدد کی بھی ضرورت نہیں پڑے گی۔ یہ بے انتہا خوبصورت ہے۔ آپ کو اس جزیرہ پر قدم رکھتے ہی ہمارے نوآبادیاتی ماضی کی یاد آئے گی۔ جب آپ اس چھوٹے سے جزیرہ کا دورہ کرنے نکلیں گے تو نیا رنگا ہوا کوئلہ خانہ آپ کو دور سے ہی نظر آئے گا۔ آپ محسوس کریں گے کہ کس طرح انگریز ہمیشہ زندگی کو بھر پور طریقہ سے جینے میں یقین رکھتے تھے۔ بیکری، سوئمنگ پول اور چرچ کے باقیات، یہ سب آپ کو ماضی کے حسین دنوں کا احساس دلاتے ہیں۔
چونا پتھر کے غار اور ساحلی درختوں سے بھری کھاڑیوں والا جزیرۂ باراتانگ
جزیرۂ باراتانگ کا منظر خوبصورت اور خوشنما ہے۔ یہاں پر لوگ اپنا کاروبار کرتے ہوئے نظر آئیں گے، کوئی ناریل پانی بیچ رہا ہوگا تو کوئی گاؤں کی سیر کرانے کے لئے سواریوں کو آواز دے رہا ہوگا۔ ہم ایک مہم جوئی والی اسپیڈ بوٹ پر سوار ہو کر چونا پتھر والے غار کو دیکھنے گئے۔ 30 منٹ کے اس سفر میں ساحلی درختوں سے بھری کھاڑی سے گزرنا سب سے بہترین تجربہ تھا۔ خوبصورت غار میں تاریکی تھی اور اس میں پیدل چلنے سے دل میں ایک نیا احساس جاگا۔