سفر کے دوران صحتمند چیزیں کھانے کے چند بہترین نسخے

0
2325
Urdu food blog

بقلم: فرح آفرین، مشہور ماہر غذائیات

سفر کرنے والوں کو عام طور پر یہ شکایت ہوتی ہے کہ سفر کے دوران وہ کچھ صحتمند نہیں کھا سکتے۔ لیکن اچھی بات یہ ہے کہ تھوڑی سی منصوبہ بندی کے ذریعہ آپ سفر کے دوران بھی صحتمند غذاؤں کا بھرپور مزہ لے سکتے ہیں۔ نیچے چند بہترین مشورے دئے جا رہے ہیں جن پر عمل کر کے آپ سفر کے دوران بھی خود کو صحتمند رکھ سکتے ہیں۔

آسان صاف سھترے سنیکس

سفر کے دوران غیر صحتمند کھانوں سے بچنے کابہترین طریقہ یہ ہے کہ آپ پروٹین سے بھر پور کھانوں کی ایسی اشیاء کو سنیکس کے طور پر اپنے ساتھ لے کر چلیں جو بآسانی دستیاب ہیں۔ اس قسم کی کھانے کی اشیاء بہت ساری ہیں مثلا موڑی (بُھنے ہوئے چاول) اور بُھنے ہوئے چنے کا مکسچر، مونگ پھلی اور چوڑا کا مکسچر، کھاکھرا کے ساتھ پودینہ کی چٹنی یا اچار، پھل اور حُمّص کے ساتھ سبزیاں۔ سب سے اچھی بات یہ ہے کہ آپ ٹرین میں سفر کرتے وقتریل یاتری کے صحت بخش مینو سے ہلکے پھلکے کھانوں کی کئی اشیاء کا انتخاب کر سکتے ہیں۔اڈلی، پوہا، سینڈوچ یا اُپما کا آرڈر کریں اور اپنی صحت سے سمجھوتہ کئے بغیر ہلکے پھلے کھانوں کے ساتھ اپنے سفر کا لطف اٹھائیں۔

پروٹین سے بھرپور بیجوں کا مکسچر

بادام، اخروٹ، کدو کے بیج، السی کے بیج، اور تل کے بیجوغیرہ جسیے سوکھے میوہ جات اور بیجوں کا مکسچر پروٹین سے بھرپور ہوتا ہے اور آپ کو توانا رکھتا ہے۔ ان کو آپ ایک زپ والے پاؤچ میں بند کرکے رکھ لیں اور اپنے سفر میں ساتھ لے کر چلیں۔ آپ چاہیں تو اس میں کشمش، سوکھی بیریاں، سوکھی انجیر یا دیگر سوکھے میوہ جات بھی ملا سکتے ہیں۔

کچھ پھل ساتھ رکھیں

Urdu food blog

اگر آپ کچھ موسمی پھل جیسے سیب، سنترے، انگور، ناشپاتی، یا اپنی پسند کا کوئی دوسرا پھل ساتھ لے کر چلتے ہیں تو سفر کے دوران کھانے کا مسئلہ کافی حد تک آسان ہو جاتا ہے۔ اس سے آپ کو شکر پر مشتمل غیر صحتمند چیزیں کھانے کی چاہت کو کنٹرول کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

ہلکے پھلے سنیکس

ایسے کھانوں کا انتخاب کریں جس میں بہت زیادہ تام جھام نہ ہو یا جو صرف لقموں کے سائز میں ہوں۔ مثلا آپ سینڈوچ، چیز سینڈوچ، پنیر رول، مونگ پھلی اور مکھن کا سینڈوچ اور مکمل گیہوں کی روٹی وغیرہ جیسی اشیاء کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ اور اب تو آپ ٹرین میں سفر کرتے ہوئے ریل یاتری کے ساتھ ان سبھی ہلکے پھلکے سنیکس کا آرڈر بھی دے سکتے ہیں۔

ابلے ہوئے انڈے

یہ پکانے میں آسان ہیں، پروٹین سے بھرپور ہیں، ان میں ضروری امینو ایسڈ ہوتا ہے جس سے خون میں شوگر کی مقدار کو معتدل رکھنے میں مدد ملتی ہے، یہ توانائی کی سطح میں اضافہ کرتے ہیں اور وزن کو بحال رکھنے میں مدد کرتے ہیں۔ انڈوں کو ان کی اصلی شکل میں کھائیں یا ان کے ساتھ سبزیاں یا پتے ملا کر ان سے انڈا رول / انڈا سینڈوچ بنا لیں۔

تازہ کھانا

اگر آپ ایئر کندیشنڈ کوچ میں سفر نہیں کر رہے ہیں تو یہ چیک کر لیں کہ کون سی کھانے کی اشیاء خراب ہونے والی ہیں اور کون سی اشیاء خراب نہیں ہونے والی ہیں۔ کھانے کی سوکھی اشیاء مثلاً سوکھا کریلا اور چپاتی، بھری ہوئی بھنڈی اور چپاتی، دال بھری روٹی یا دال/بیسن چلّا، مسّی روٹی اور دہی (جو من پسند پیکنگ میں دستیاب ہے) وغیرہ جیسی چیزیں ہی ساتھ لے کر چلیں۔ یا گھر سے یہ ساری چیزیں پیک کرنے کی زحمت کیوں اٹھائیں جبکہ آپ ان چیزوں کو ریل یاتری کے صحت بخش مینو سے ہی منتخب کر سکتے ہیں؟ تو فوراً آرڈر کریں!

 

کافی مقدار میں پانی پئیں

پانی ہمارے لئے بہت اہم ہے، اس لئے اپنے ساتھ پانی کی بوتل لے کر چلنا نہ بھولیں۔ سفر کو اپنے جسم کی ہائیڈریشن پر اثر انداز نہ ہونے دیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here