مانسون کے دوران سفر کرنا مشکل ہو سکتا ہے، لیکن آپ اسے پر لطف بھی بنا سکتے ہیں! یہ قدرت کی شاہکاری کے تمام نمونوں سے لطف اندوز ہونے کا بہترین موقع ہوتا ہے۔ تیز بارش زمین کو صاف کر دیتی ہے، ٹھنڈی ہوائیں بادلوں کو آپ کے پاس لا دیتی ہیں جس سے آپ کو بھارت کے سب سے خوبصورت پہلو کا نظارہ دیکھنے کا موقع ملتا ہے۔ مانسون نہ صرف درجۂ حرارت کو کم کر دیتا ہے، بلکہ ہوٹلوں کی قیمتیں بھی گرا دیتا ہے۔ اور یہی وجہ ہے کہ بھارت غیر سیاحتی موسم میں بھی سیر وسیاحت کا اچھا مقام بن جاتا ہے۔ تو اٹھئے، اپنا رخت سفر باندھئے اور برسات کا مزہ لینے کے لئے تیار ہو جائیے۔
ریل سے خوبصورتی کا نظارہ
ٹریفک کی بھیڑ بھاڑ سے اکتا گئے ہیں؟ تو ٹرین کا ٹکٹ لیجئے اور اس پر سوار ہو جائیے۔ بھارت کی حقیقی خوبصورتی ٹرین کے ذریعہ سفر کرنے کے دوران نظر آتی ہے۔ مانسون کے موسم میں اپنے پسندیدہ مقام تک ٹرین سے سفر کرنے کا اپنا الگ ہی مزہ ہے۔
جنگلات کا سفر
مانسون کے دوران جنگلات کی خوبصورتی کا نظارہ کرنے کا بہترین موقع ہوتا ہے۔ آپ کسی درخت پر بنے گھر میں بیٹھ کر پرندوں کا نظارہ کر سکتے ہیں یا گیلے جنگلات کے درمیان گشت کر سکتے ہیں۔
آیوروید سے علاج
پانی سے لبا لب بھرے علاقے، دور دور تک پھیلے ہوئے پیڑ پودوں کے قطار، اونچی چٹانوں اور دیگر خوبصورت مناظر کی وجہ سے کیرلا کو مانسون کے دوران بھارت کی سب سے بہترین منزل مانا جاتا ہے۔ جب آپ کیرلا میں ہوں تو وہاں کے آیوروید مراکز میں مساج کے لئے ضرور جائیں۔ یہاں پر مساج کے لئے جو جڑی بوٹیاں اور تیل استعمال کئے جاتے ہیں ان سے آپ کے جسم کے تمام خلیات تر وتازہ ہو جاتے ہیں۔ کیرلا میں بہت سارے ہوٹل ہیں جو آیوروید مساج کی سہولت فراہم کرتے ہیں، لہذا ہوٹل بکنگ سے پہلے یہ ضرور چیک کریں کہ اس ہوٹل میں آیوروید مساج کی سہولت دستیاب ہے یا نہیں۔
آبشاری جھرنے
بارش کے ساتھ ہی پہاڑوں سے گرنے والے خوبصورت آبشاروں میں زندگی لوٹ آتی ہے۔ جاگ جھرنا (Jog Fall) اور شیوسمدر جھرنا (Shivasamudra Fall) سے لے کر چترکوٹ جھرنا (Chitrakoot Falls) تک سارے آبشاروں پر سال کے اس عرصہ میں خوب رونق رہتی ہے۔
سیاحت برائے چائے نوشی
مانسون کے دوران پہاڑوں پر ہریالی اور تازگی رہتی ہے۔ بھارت میں پائے جانے والے چائے کے اکثر باغات میں اسی وقت فصل کی کٹائی بھی کی جاتی ہے۔ اس موسم میں آپ مختلف اقسام کی چائے کا ذائقہ لینے کے لئے ایک تفریحی دورہ کا منصوبہ بنا سکتے ہیں۔
کوئلے پر بُھنا ہوا بُھٹّؔا
ہلکا سا لیموں کا رس، کالا نمک اور لال مرچ پاؤڈر لگے ہوئے بُھٹّے کے بغیر مانسون نامکمل لگتا ہے۔ جب بھی موقع ملے تو اس بُھٹّے کی لذت ضرور لیجئے۔
بارش کا لطف لینے میں پیچھے مت رہ جائیے۔ لیکن کوئی بھی منصوبہ بنانے سے پہلے موسم کی پیشین گوئی پڑھنا نہ بھولئے۔