لمبے ویک اینڈ کا مزہ دوبالا کرنے کے لئے بہترین مقامات

0
2393

کیا آپ لمبا ویک اینڈ گزارنے کے لئے جگہ کا انتخاب کرتے وقت کشمکش میں پڑ جاتے ہیں؟ جب آپ کے شہر کے پاس ہی اتنے اچھے اچھے مقامات ہیں تو آپ کو پریشان ہونے کی کیا ضرورت ہے! نیچے دی گئی جگہوں میں سے کسی کا بھی انتخاب کریں اور اپنا رخت سفر باندھ لیں۔

دہلی
سانگلہ ویلی

Sangla Valley
یہ خوبصورت وادی کنور ضلع میں واقع ہے۔ اس خفیہ خوبصورت مقام تک پہنچنے کے لئے آپ کو پہلے شملہ میں قیام کرنا پڑے گا۔ شملہ سے بسیں اور پرائیویٹ ٹیکسیاں بآسانی دستیاب ہیں جو آپ کو سیدھا اس خوبصورت وادی تک لے جاتی ہیں جو پر سکون گاؤوں، باغات، گھنے درختوں اور برف سے ڈھکے پہاڑوں سے گھری ہوئی ہے۔
سیاحوں کے لئے دلچسپی کا سامان: کامرو قلعہ، سانگلہ کانڈا، باسپا ندی، رکچم، چتکول اور بیرلنگی گومپا
نزدیک ترین ریلوے اسٹیشن: شملہ

ویلی آف فلاورس

Valley of Flowers
نیپال اور تبت کی سرحد پر واقع اس وادی میں مانسون کے دنوں میں بہار آ جاتی ہے۔ اس وادی میں تقریبا 300 اقسام کے پھولوں اور طبی نباتات کا خوبصورت نظارہ دیکھنے کو ملتا ہے۔
سیاحوں کے لئے دلچسپی کا سامان: نندا دیوی نیشنل پارک، ہیمکنڈ صاحب، ہمالیہ پہاڑ پر کوہ پیمائی
نزدیک ترین ریلوے اسٹیشن: ہری دوار

کولکتہ
دیول

Deul
بنگال کی شاندار تاریخ میں اپنے آپ کو گم کر دینے اور خوبصورت مناظر سے لطف انداز ہونے کے لئے دیول کا دورہ کیجئے جو بول پور کے نزدیک اجے ندی کے ساحل پر واقع ہے۔ یہاں پر ثقافت، روایات اور تاریخ کو بہترین انداز میں محفوظ کر کے رکھا گیا ہے۔ چاہے 300 سال پرانے مندر کی خوبصورتی کا لطف لیں یا غیر مانوس جنگلوں کے بیچ پیدل چل کر قدرت کی شاہکاریوں کا نظارہ کریں، دیول آپ پر اپنا جادوئی اثر ضرور ڈالے گا۔۔۔۔
سیاحوں کے لئے دلچسپی کا سامان: ٹیراکوٹا مندر، شاعر جے دیو کا گھر، اجے ندی کا ساحل اور گڑھ کے جنگلات
نزدیک ترین ریلوے اسٹیشن: بول پور – شانتی نکیتن

شمالی بنگال

North Bengal
مانسون کے موسم میں شمالی بنگال کے پہاڑی علاقوں کا دورہ کریں جہاں آپ سمسنگ اور سنتالےکھولا جیسے گاؤوں کے علاوہ خوبصورت درختوں اور برف کے بادلوں کا نظارہ کر سکتے ہیں۔
سیاحوں کے لئے دلچسپی کا سامان: سمسنگ، سنتالےکھولا، گوجولڈوبا، کورونیشن برج اور دودھیا
نزدیک ترین ریلوے اسٹیشن: نیو جلپائی گڑی

ممبئی
کھپولی

Khapoli
کھپولی سہیادری پہاڑ کے نیچے واقع ہے۔ یہاں پر بہت ساری جھیلیں، جھرنے، قدرتی مناظر اور فن تعمیر کے عمدہ نمونے موجود ہیں۔
سیاحوں کے لئے دلچسپی کا سامان: زینتھ جھرنا، کلوٹے جھیل، اشٹ ونایک مندر اور امیجکا
نزدیک ترین ریلوے اسٹیشن: لوناولا

کامشیت

Kamshet
کامشیت کا شمار بھارت کے 10 سب سے خوبصورت مہم جوئی والے مقامات میں ہوتا ہے۔ خوبصورت پھولوں کی کیاریاں، پر سکون جھیلیں اور نشیب میں اترتی پہاڑیاں تھکن دور کرنے اور خود کو تر وتازہ کرنے کے لئے اس کو ایک مثالی مقام بناتی ہیں۔
سیاحوں کے لئے دلچسپی کا سامان: وادی والی جھیل، ڈھاک باہری قلعہ، راج ماچھی، ڈیوکس نوز اور مانک گاد۔
نزدیک ترین ریلوے اسٹیشن: لوناولا

چنئی
ٹرینکبار

Tranquebar
یہ چھوٹا ساحلی شہر اپنی تاریخی عمارتوں، فن تعمیر اور تاریخ کے ساتھ اپنے تعلق کی وجہ سے جانا جاتا ہے۔ اگر آپ ٹرینکبار کا دورہ کریں تو آپ کو محسوس ہوگا کہ آپ ہالینڈ کے استعماری دور کی کسی تصویر کے سامنے کھڑے ہیں۔
سیاحوں کے لئے دلچسپی کا سامان: ڈانسبورگ قلعہ، نیو یروشلم چرچ، ڈنمارک کی میوزیم، ماسی لمانی نتھار کویل، زاین چرچ، کڑائیکل اور تھروکاڈایور
نزدیک ترین ریلوے اسٹیشن: مائیلادوتھرائی

مُنّر

Munnar
کیرلا کے ادُکّی ضلع کے جنوب مغرب میں واقع مُنّر ایک چھوٹا سا پرسکون پہاڑی شہر ہے۔ اس شہر میں کئی خوبصورت جھرنے، جھیلیں اور جنگلات ہیں۔
سیاحوں کے لئے دلچسپی کا سامان: اتّوکل جھرنا، مٹوپیٹی جھیل، ارویکلم نیشنل پارک، والرا جھرنا، لکّم جھرنا، راجمالا وائلڈ لائف سینکچوری اور مرایور
نزدیک ترین ریلوے اسٹیشن: الووا

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here