Insights into simplifying train travel

پنجاب میں خریداری کے عمدہ ترین مقامات

پنجاب ‘وسیع پیمانے پر پیلے رنگ کے سرسبز سرسوں کے کھیتوں سے عبارت ہے، سرسوں کا ساگ، مکے کی روٹی اور گنے کے کھیت. رنگ برنگے اس ریاست میں وسیع کھیتوں کے علاوہ بھی بہت کچھ ہے. پنجاب انتہائی متنوع ہے اور یہاں کے شہر اس کی عکّاسی کرتے ہیں. یہاں سے گھر لے جانے کے لائق بہت سی عمدہ ترین اور مشہور چیزیں ہیں جیسے دھوری (قالین)، جوتیاں، پھلکاری اونی شال، چمڑے کے کپڑے یا زیورات. پنجاب کے بازار کبھی بھی خریددار کو خوشیاں فراہم کرنے میں ناکامیاب نہیں ہوئے!

امرتسر

Shopping destination in Punjab

امرتسر میں لارنس روڈ کی جانب بالائی نما مارکیٹ ہیں لیکن اگر آپ کچھ مزید ثقافتی اشیاء کا احاطہ کرنا چاہتے ہیں، تو شہر کے پرانے حصوں میں گھومنا ہوگا. جیسے ہی آپ پرانی حویلیوں کی تنگ گلیوں سے نشیبی جانب جائیں گے تو وہاں آپ کو بھت سے اسٹال مل جائیں گے جو پھکاری سوٹ، زیورات، رنگ برنگی پنجابی جوتیاں، ٹیکسٹائل اور ساریوں سے لیکر امرتسر کا دلکش پاپڑ بکتے ہیں. شاندار لسی سے لیکر منہ میں پانی لانے والے قولچے وغیرہ کھانے والی ساری چیزیں اس مارکیٹ میں دستیاب ہیں.

لدھیانہ 

Best shopping destination in Punjab

لدھیانہ میں اونی اور ایکریویلن کے کپڑوں کے مشھور ومعروف پروڈیوسر ہیں. خواہ وہ موچپور بازار کی ڈیزائن کردہ سائیکل، موچھپورا بازار کی مشھور روایتی دستی اور اعلی معیار کی اونی اشیاء یا چاورا بازار یا گھمار منڈی کی قدیم روایتی سوٹ اور جوتیاں ہوں، یہ تمام اشیاء یہاں آپ کو مل جائیں گی. اس کے علاوہ، لدھیانہ شمالی بھارت میں “شادی شاپنگ” کے کے لئے مکہ کا مقام رکھتا ہے.

جالندھر 

Best shopping destination in Punjab

کیا کبھی آپ نے سوچا ہے کہ کرکٹ کا بلا کیسے بنتا ہے؟ پنجاب کا یہ پر جوش شہر تمام کھیلوں کے سازوسامان کا ایک مینوفیکچرنگ مرکز ہے. آپ اپنے لئے لیدر کمپلیکس روڈ سے بہترین چمڑے کی مصنوعات خرید سکتے ہیں. اس شہر میں گنے چنے مال ہیں، لیکن خریداری کے شائقین کا دل جالندھر میں واقع رایناک بازار کی تنگ گلیوں میں بستا ہے. یہ قدیم ترین بازار نوع بنوع اشیاء کے لئے جانا جاتا ہے. یہاں کے کلاسیکی پنجابی دستی سامان توجہ کے مرکز ہیں اسکے ساتھ ہی ساتھ دوسرے سامان کے لئے بھی جانے جاتے ہیں جیسے ملبوسات، زیورات، جوتے اور یہاں تک کہ کھلونے بھی.

چندی گڑھ

Best shopping destination in Punjab

چندر گڑھ کا سیکٹر -17 یہ وہ عمدہ جگہ ہے جہاں سے شاپنگ کی شروعات ہوتی ہے. شہر کا مرکز ہونے کے ناطے، آپ اس مارکیٹ میں برانڈڈ کپڑے، الیکٹرانکس، کتابیں وغیرہ خرید سکتے ہیں. یہاں شاپنگ کرنے والے سوفٹی کارنر پر بکنے والی نرم ترین آئس کریم سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں. شاستری مارکیٹ میں سیکٹر -22 ان لوگوں کے لئے ایک ایسا عمدہ ترین جگہ ہے جو سستے قیمتوں پر کپڑا ڈیزائنر، ملبوسات، جوتے، زیورات وغیرہ کی خدمات حاصل کرنا چاہتے ہوں. وہاں سے پاس ہی میں سیکٹر -19 میں واقع پالیکا بازار کو بھی آپ نظر انداز نہیں کر سکتے. یہاں آپ کو بہت کم قیمتوں پر سب سے بہتر شلوار قمیص، دلہن کے لئے لہنگے اور شیرانی مل جائیں گے.


Leave a Comment

Required fields are marked *