Insights into simplifying train travel

ہاتھیوں کے لئے ایس پی اے مانسون – کیرالہ کی ایک جاری وراثت

آپ انکو “مغربی گھا ٹوں کا سپوت” یا “شریف خونخار” کے نام سے پکار سکتے ہیں، ہاتھیاں ہمیشہ سے کیرالہ کی تہذیب و ثقافت کا اٹوٹ حصّہ رہی ہیں. ایک حد تک انہوں نے ریاست کو جانوروں کی ریاست بنا دی ہے. چاہے آپ اسکو ریاست سے تسلیم شدہ مجسّمہ مانو یا مذہبی اہمیت، دیوی دیوتاؤں کے اس ملک میں کوئی بھی تہوار ہاتھیوں کے رنگا رنگ پوجا کے بغیر نامکمل رہتا ہے.

اس عظیم جانور کے اتنی زیادہ اہمیت کے حامل ہونے کے ساتھ ساتھ، یہ کوئی تعجب خیز بات نہیں ہے کہ وہاں طرح طرح کے ایس پی اے ہیں جنکو گروایر مندر کے قریب پالتو ہاتھیوں کے لئے بنایا گیا ہے. جہاں ان ہاتھیوں کے ساتھ جولائی کے مہینے میں خوب خاطر داری کی جاتی ہے. آئیے اس سے متعلق کچھ اہم حقائق کو ڈھونڈتے ہیں.

Anakotta (Punnathur Kotta Elephant Yard)
گروایور دوسوم، گروایور میں مندر کے منتظمین نے 1985 میں ہاتھیوں کے اعادہ شباب کے کیمپ میں کی، ہاتھوں کو آرام دینے کا انکا یہ ایک طریقہ تھا اور مندروں کے گیارہ مہینے کی ڈیوٹی کے بعد اپنے صحت کو دوبارہ حاصل کرنے میں ایک طرح سے تعاون تھا.

 پجاریوں کا عبادت کی غرض سے ہاتھیوں کو عطیہ میں دینا ایک عام رواج بن جانے کے بعد سے، مندر کے آپ پاس ایک جگہ بنانا پڑا جہاں وہ انکی دیکھ بھال کر سکیں اور یہ اس طرح سے پناتھر کوٹہ ایلیفنٹ یارڈ میں تبدیل ہو گیا ایک سابق محل سے پناہ گاہ میں، اور اسکو انکوٹا کے نام سے موسوم کر دیا گیا جس کا سیدھا سا دھا ترجمہ ہم “ہاتھی قلعہ” سے کر سکتے ہیں جو مندر کے احاطہ سے تقریبا 3 کلو میٹر دوری پر واقع ہے. اناکوٹا 10 ایکڑ احاطے میں پھیلا ہوا ہے جس میں 50 سے 60 ہاتھیاں رہ سکتی ہیں.

 مانسوں میں جولائی کے مہینے میں، ان ہاتھوں کی جوانی کا اعادہ ہوتا ہے. وہ پانی کی سطحوں پر سکون پاتی ہیں اور دوسری طرف فیلبان ناریل کے ریشہ سے مساج کر رہے ہوتے ہیں.

Monsoon spa for elephants
اناکوٹا میں ہر عمل نہایت ہی احتیاط اور شفقت کے ساتھ انجام دیا جاتا ہے. اور اس سے متصل پناہگاہ یا محفوظ خانہ اعادہ شباب کا مرکز ہے جو مکمل طور پر ان نہایت قوی الجسم ہاتھیوں کو ایس پی اے علاج فراہم کرتا ہے. اس ماہ کے دوران دنتیلے اور خونخار ہاتھیوں کو نہ صرف نہلایا اور مساج تھرپی کیا جاتا ہے بلکہ نہایت ہی تغذیہ بخش غذائیں بھی دی جاتی ہیں جن میں آیورویدک اعادہ شباب کی دوائیں بھی ملی ہوتی ہیں.

Monsoon Spa for elephants
تھریپی بلخصوص خوراک کی منصوبہ بندی، کی نگرانی اعادہ شباب کے ماہرین کے ذریعہ کی جاتی ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ علاج ہاتھیوں کے لئے نہایت ہی نفع بخش ہے. ہاتھیوں کے پالنے پوسنے کا یہ سب سے اچھا مرحلہ ہوتا ہے اور وہ اس وقت کے ہر لمحات کا بھر پور لطف لیتے ہیں.

نوٹ – اناکوٹا (پناتھور کوٹہ ایلیفنٹ یارڈ) تقریبا 52 میل (80 کلو میٹر) کیرالہ کے جنوبی ریاست میں کوچی کے شمال میں واقع ہے.


Leave a Comment

Required fields are marked *