Insights into simplifying train travel

مشرقی خوبصورتی کی انتہا – جزیرہ مجولی

یہ برہمپترا ندی کی گود اور آسام کے بالائی حصّے میں واقع دو ندیوں سبنسری اور کھرکھتیا کے بیچ میں واقع ہے. مجولی ایک زندہ اور صاف شفاف جزیرہ ہے. یہاں کا دلکش منظر ایک پرانی دنیا کا تصور دیتا ہے اور کافی حد تک دلفریب اور جادوئی نما دکھائی دیتا ہے.

On a birding trail
گاؤں سے روبرو ہوئیے- معمولی اور سادی اشیاء کے تئیں ہمارے یقین کو بحال کرنے کے لئے مجولی ثقافت، آرٹ اور قدرت کا حسین امتزاج پیش کرتا ہے. آپ مقامی لوگوں سے دوستانہ طریقے سے مل سکتے ہو اور ایک دوسرے سے دلچسپ کہانیوں کا تبادلہ بھی کر سکتے ہیں. ساتھ ہی ساتھ اس بات کا بھی امکان ہے کہ وہ آپ کو سڑک کے آس پاس خوبصورت جگہوں کی سیر بھی کرائیں.

Get lost in the wilderness
چڑیوں کا قدرتی مشاہدہ – مجولی کی صبح پرندوں کے چہچہاہت سے ہوتی ہے. یہاں چڑیوں کے جھنڈ کا جھنڈ ندی کے کناروں پر رہتا ہے اور وہ دھوپ میں سبز گھاسوں پر نہاتے ہیں اور یہاں آپ چوپایوں کا بھی مزہ لے سکتے ہیں.

بیاباں کا لطف اٹھائیے – دور تک پھیلے ہوئے چمکدار پیلے سرسوں کے کھیت آپ کو گانے اور رقص کرنے پر مجبور کر دینگے. یہ بیابانوں سے گھرا ہوا ہے، یہاں ٹھنڈی ہوائیں چلتی ہیں اور سورج کی خوبصورت کرنیں آپ کو حیرت و استعجاب میں ڈال دیں گی.

Monasteries and Monasteries
قبائلی زندگی سے روبرو ہوئیے – آسام کے سب سے زیادہ رنگا رنگ مشنگ قبیلہ کی زیارت کیجئے اور لطف اندوز ہوئیے، مشنگ قبیلہ بہت ہی مشہور و معروف گاڑو لحاف بنانے کے لئے جانا جاتا ہے.

Brahmaputra Cruising
خانقاہیں – نیو-ویشنا وائٹ تحریک کے اہم مراکز میں سے ایک ہے، مجولی میں کئی ایک خانقاہیں ہیں سمانتا سنکر دیوا کو بطور وقف، اسی طرح کچھ دوسری مشہور خانقاہیں بھی ہیں جیسے انوانتی خانقاہ، دکھنیپت خانقاہ اور بینگناتی خانقاہ.

برہمپترا ندی کی سیر – پر شکوہ برہمپترا میں کشتی سے سیر ایک بہت ہی دلچسپ تجربہ ہے، عوامی گھاٹ پر بیٹھنا اور قدرتی مناظر کا شاندار نظارہ کافی فرحت بخشتا ہے.

رسائی کیسے ممکن ہے؟
کشتی کے ذریعہ جورہٹ کے نماٹی گھاٹ سے ہو کر پہنچا جا سکتا ہے، مجولی کے پوشیدہ اشیاء اور اسرار کی گھتیوں کو کھولنے کے لئے آپ خود اپنے راستے کا انتخاب کر سکتے ہیں، جورہٹ سب سے قریب ریلوے اسٹیشن ہے جو گوہاٹی سے بذریعہ ٹرین 7 گھنٹے کی مسافت پر ہے.


Leave a Comment

Required fields are marked *