Insights into simplifying train travel

ہندوستان کا خاکہ ریلوے اسٹیشنوں کے حوالے سے

ملک بھر میں ریلوے اسٹیشنوں کو دلکش بنایا جا رہا ہے، ثقافتی اقدار اور صفائی کو نیا روپ دیا جا رہا ہے تاکہ یہ ملک ‘بہتر ہندوستان’ کے مانند دکھے. تزئین کاری کا یہ طریقہ کآر ہندوستانی ریلوے میں جادو کی طرح کامیاب ہو رہا ہے، بشمول ان اسٹیشنوں کے جو ابھی حال تک آنکھوں میں چھبتے تھے.

Chennai Railway station

چنئی سینٹرل ریلوے اسٹیشن – اب خاموش دیواریں اور بھدی سجاوٹ سے یہاں لوگوں کا استقبال نہیں ہوتا ہے، چنئی کے این ایف ٹی ٹی کے طالب علموں کا بہت بہت شکریہ. یہ آرٹ ورک تامل ناڈو کے لوگوں، وہاں کی فنکاری، تہذیب و ثقافت اور مناظر کی نمائندگی پیش کرتا ہے.

Borivali station

 بوری ولی ریلوے اسٹیشن – “ایک تبدیلی لاؤmake a difference (MAD) نامی این جی او نے اپنے 500 رضاکاروں کے ساتھ اس اسٹیشن میں لگے اور انہوں نے اسکا نقشہ ہی بدل ڈالا. ممبئی بوری ولی کے چھاپ کو برقرار رکھتے ہوئے، یہاں کی ہر چیز کی دلکش انداز میں تزئین کاری ہوئی حتیٰ کہ اسکا مظہر آپ سیڑھیوں سے لیکر برج کے اوپری دیواروں اور ٹکٹ کاؤنٹر تک میں دکھے گا.

Sawai Madhopur railway station

سوآئ مدھوپور ریلوے اسٹیشن – اس ریلوے اسٹیشن کی دیواریں یہاں کے فنکاروں کی مہارت کی نشاندہی کرتی ہیں. اسے سیاحت دوستانہ اسٹیشن کے اعزاز کے ساتھ بھی نوازا جانے والا ہے. یہاں کی تزئین کاری کا فنڈ ورلڈ وائڈ فنڈ (ڈبلیو ایف ایف) نے دیا تھا، اس تزئین کاری میں یہاں کے نباتات و حیوانات کی نقش نگاری پینٹنگ، نقش و نگار اور کٹ آؤٹ کی شکل میں کیا گیا ہے.

King Circle railway station

کنگ سرکل ریلوے اسٹیشن، ممبئی – جو کہ ایک وقت میں گندہ اسٹیشن شمار کیا جاتا تھا، کنگ کا سرکل اب صاف و ستھرا، دلکش اور رنگا رنگ ہے. اسٹیشن کی صفائی اور پینٹنگ میں 2000 سے زائد افراد نے شرکت کی. یہاں تمام دیواریں سماجی پیغامات فراہم کرتی ہیں.

Bhubaneswar railway station

بھونیشور ریلوے اسٹیشن – بیکل فاؤنڈیشن کے پہل کے ذریعہ، اسٹیشن کی ننگی دیواروں پر رنگا رنگ نقش و نگاری کی گئی. اسکے 13 مختلف پینل اوڈیشا کے مختلف اضلاع کی عمدہ ثقافت کی نمائندگی کرتے ہیں. اور اب یہ سٹیشن “آرٹ اسٹیشن” کے مانند معلوم ہوتا ہے.

Aligarh railway station

علیگڑہ ریلوے اسٹیشن – چند غیر معمولی ڈیزائن کی وجہ سے یہ ریلوے سٹیشن ایک رنگا رنگ اور دلکش منظر پیش کرنے لگا ہے. اسٹیشن کا ہر حصہ جدید آرٹ اور نئے ڈیزائن کی عکاسی کرتا ہے جس وجہ سے یہ خوبصورت اور صاف و ستھرا نظر آتا ہے.

واقعی، ایسے اقدام قابل تعریف ہیں جو ریلوے اسٹیشنوں کی تزئین کاری کے خیال کے ساتھ ساتھ ہندوستان کے شہروں کی وراثت کے سلسلے میں کئے جا رہے ہیں.


Leave a Comment

Required fields are marked *