Simplifying Train Travel

ریل یاتری کی بس سروس کیوں سب سے اچھی ہے!

آج کل بسوں کی آنلائن بُکنگ کرنے کے لئے کئی وسائل دستیاب ہیں، اسی وجہ سے لوگ اس بات کو لے کر شش وپنج میں رہتے ہیں کہ بس کے ٹکٹوں کی بُکنگ کہاں سے کرائیں۔ لیکن اب آپ ریل یاتری کی آسان بس بُکنگ سروس کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں، جس کا استعمال کرکے آپ کم قیمتوں میں زیادہ سفر کر سکتے ہیں۔ ریل یاتری سے بس کی ٹکٹیں بُک کرانے کے بعد آپ کو بسوں کے سفر سے پیار کیوں ہو جائے گا یہ سمجھنے کے لئے نیچے پڑھیں!

آسان اور آخری لمحہ تک دستیابی

 

ٹرین مین سیٹ کی دستیابی ایک بہت بڑا مسئلہ ہے کیونکہ سیٹیں بہت جلد ختم ہو جاتی ہیں۔ لیکن بسوں کے ساتھ یہ بات نہیں ہے۔ بس کی ٹکٹیں عام طور پر سفر شروع ہونے کے کچھ گھنٹے پہلے تک دستیاب رہتی ہیں۔ریل یاتری کے ڈیٹا ماہرین نے پتہ لگایا ہے کہ ہر دن ٹکٹوں کی عدم دستیابی کی وجہ سے 10 لاکھ سے زیادہ مسافروں کو ٹرین میں کنفرم سیٹیں نہیں مل پاتی ہیں، اس کا مطلب یہ ہے کہ بہت سے لوگوں کی منصوبہ بندی ناکام ہو جاتی ہے اور ان کا سفر شروع ہونے سے پہلے ہی ختم ہو جاتا ہے۔ اسی لئے، ریل یاتری میں ہماری کوشش یہ ہے کہ ہم بس میں سفر کرنے کے بہترین اختیارات مہیا کرائیں، جس سے کہ آپ جب چاہیں تب آپ کا سفر ممکن ہو سکے۔

کم پیسوں میں عمدہ سفر کا تجربہ

عام طور پر بس کا ٹکٹ ہوائی جہاز یا ٹرین کے ٹکٹ سے کافی سستا ہوتا ہے، لہذا اگر آپ کے پاس وقت ہے اور آپ دوسری تمام چیزوں پر سمجھوتہ کئے بغیر پیسے بھی بچانا چاہتے ہیں تو آپ کو یقیناً بس سے سفر کرنا چاہئے۔ آپ ریل یاتری کی بس بکنگ سروس کا استعمال کرکے سب سے کم قیمت میں سیٹیں حاصل کر سکتے ہیں، اس کے علاوہ آپ وقتاً فوقتاً ملنے والے آخری سیٹ پر ڈسکاؤنٹ اور دوسرے کیش بیک آفر کا بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ یہ سہولتیں آپ کو بالکل آخری لمحات میں بنائے گئے سفر کے منصوبوں میں بھی دستیاب ہوتی ہیں۔

منتخب کرنے کے لئے آپ کے پاس بے شمار اختیارات ہیں

ریل یاتری کی آن لائن بس بکنگ سروساپنے صارفین کو سیٹیں، بورڈنگ کے مقامات، اوقات اور بجٹاپنی ضرورت کے مطابق منتخب کرنے کی سہولت فراہم کرتی ہے۔ اتنے سارے اختیارات آپ کو سفر کرنے کے کسی بھی دیگر طریقہ میں نہیں ملیں گے، کیونکہ ان میں یہ چیزیں آپ کے کنٹرول میں نہیں ہوتیں اور آپ کو جو کچھ بھی آفر کیا جاتا ہے آپ کو اسی کے ساتھ نباہ کرنا پڑتا ہے۔

ہر ایک سیٹ کا فیڈبیک

یہ مسافروں کے لئے ایک مکمل امتیازی استحقاق ہے۔ ریل یاتری اس بات کے لئے پُر عزم ہے کہ ہر ایک مسافر کو ایک بہترین اور آرام دہ سفر کا تجربہ حاصل ہو۔ اسی لئے ہر مسافر کو صارفین کی جانب سے دی گئی فیڈبیک کی تفصیلات دی جاتی ہیں جن سے آپ کو پتہ چلتا ہے کہ بس میں آپ کے سفر کے دوران آپ کی سیٹ کتنی آرام دہ ہوگی۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *