Insights into simplifying train travel

بھوپال میں مانسون سے لطف اندوز ہونے کے بہترین مقامات

بھوپال کو بھارت کے چند سب سے زیادہ سرسبز وشاداب شہروں میں شمار کیا جاتا ہے کیونکہ یہ پہاڑیوں اور جنگلات سے گھرا ہوا ہے۔ مانسون کے دوران بھوپال کے سبزہ زاروں کا حسن دوبالا ہو جاتا ہے۔ دھند میں لپٹی آس پاس کی پہاڑیوں پر ہریالی اس طرح چھا جاتی ہے گویا ان میں زندگی لوٹ آئی ہو۔ درج ذیل میں ان بہترین مقامات کی فہرست دی جا رہی ہے جہاں پر آپ بھوپال کے سبزہ زاروں کا مشاہدہ کر سکتے ہیں۔

ون وہار نیشنل پارک

Van Vihar
قدرتی مناظر سے محبت کرنے والوں کے لئے 4.45 کلومیٹر کے رقبہ میں پھیلا ہوا یہ قومی پارک ایک بہترین تحفہ ہے۔ یہاں پر جانور پنجروں یا بند احاطوں میں رہنے کے بجائے کھلی فضا میں رہتے ہیں۔ پارک میں داخل ہونے کے لئے گاڑی دلکش زیریں جھیل کے پاس سے گزرتی ہے۔ بانس کے گھنے جنگل کے وسط میں ایک ریسٹورنٹ ہے جہاں پر سیاح اسنیکس وغیرہ سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

مختصر معلومات:
پارک منگل کے دن بند رہتا ہے۔
داخلہ فیس: 15 روپئے (بھارتی شہریوں کے لئے)، 150 روپئے (غیر ملکیوں کے لئے)
کیمرہ فیس: 40 روپئے
ویڈیو کیمرہ فیس: 300 روپئے
ذاتی گاڑی کی فیس: 200 روپئے

بھوپال کی بالائی اور زیریں جھیلیں

Bhopal Lake
یہ جھیلیں بہت بڑی ہیں۔ وی آئی پی اور گنوری روڈ کے مختلف مقامات سے ان جھیلوں کے مناظر سے لطف انداز ہوا جا سکتا ہے۔ بھوپال کی بالائی اور زیریں جھیلوں کو ایک پل جدا کرتا ہے۔ جھیل کے پاس واقع سی سی ڈی یا ونڈس اینڈ ویوز کیفے میں کافی کی چسکیاں لیتے ہوئے یہاں کے حسین مناظر کا لطف لیں۔

مختصر معلومات:
یہاں پر کشتی کی سواری کی سہولت دستیاب ہے۔
ان جھیلوں کی سیاحت کا بہترین وقت طلوع آفتاب اور غروب آفتاب کے دوران ہوتا ہے۔

بھیمبیٹکا غار

Bhimbetka Caves
بھیمبیٹکا غار ضلع رائے سین کے راتاپانی وائلڈ لائف سینکچوری میں واقع ہیں۔ یہ غار در اصل 600 چٹانی پناہ گاہوں پر مشتمل ہیں جو 5,500-1,000 قبل مسیح میں وجود میں آئے۔ حجری عہد کی چٹانی پینٹنگیں اور منفرد چٹانی ساخت ان غاروں کو ممتاز بناتی ہیں، اسی وجہ سے ان کو یونیسکو کے بین الاقوامی ورثہ جاتی مقامات میں شامل کیا گیا ہے۔

مختصر معلومات:
کھلنے کے اوقات: صبح 7 بجے سے شام 6 بجے تک
راستہ میں کچھ ڈھابے ہیں، لیکن ہم مشورہ دیں گے کہ آپ ہلکی پھلکی کھانے کی چیزیں اور پانی اپنے ساتھ لے کر چلیں۔

منوا بھان کی ٹیکری

Manua Bhan ki Tekri
منوا بھان کی ٹیکری یا مہاویر ٹیکری لال گھاٹی پر واقع ایک اہم جین مندر ہے جس کی تعمیر پتھروں کو تراش کر کے کی گئی ہے۔ یہاں پر تار والی گاڑی (کیبل کار) کی سواری کرنے پر بھوپال شہر کے سبزہ زاروں اور جھیلوں کا خوبصورت نظارہ دیکھنے کو ملتا ہے۔

مختصر معلومات:
کھلنے کے اوقات: ہر دن صبح 6 بجے سے شام 8 بجے تک۔ کیبل کار کے اوقات بھی یہی ہیں۔

کلیاسوت ڈیم

Kaliyasot
حالانکہ سیاحوں کو اس ڈیم (پشتہ) کے بارے میں فی الحال زیادہ معلومات نہیں ہیں، لیکن لوگ یہاں پر اکثر چہل قدمی کرنے کے لئے آتے ہیں۔ مانسون کے دوران، پانی ڈیم کے اوپر سے بہتا ہے۔ اس وقت یہاں کا نظارہ قابل دید ہوتا ہے۔ آس پاس کے علاقے ہرے بھرے سبزہ زاروں پر مشتمل ہیں۔

وی آئی پی روڈ پر ڈرائیو کرنا

VIP road
اگر آپ یہاں رکیں تو “چَلی” اور “ناریل پانی” سے لطف اندوز ہونا نہ بھولیں۔ ساتھ ہی وی آئی پی روڈ کے اطراف میں پھیلے خوبصورت سبزہ زاروں کو بھی ضرور دیکھیں۔ سڑک کی دونوں جانب چاٹ بیچنے والوں کے ٹھیلے لگے ہوتے ہیں۔ بھیل پوری کے ٹھیلوں پر بھی مسالوں سے بھر پور کھانے کے آئیٹم دستیاب ہوتے ہیں۔

 


Leave a Comment

Required fields are marked *